پیر 20 مئی 2024

کینیڈا میں ایک اور اسلاموفوبیا کا واقعہ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اہم بیان جاری کردیا

 اوتاوا(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) کینڈا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہونے لگا ، سسکارٹون میں ایک اور پاکستانی نژاد شہری کاشف پر انتہا پسندوں نے خنجروں سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مغربی معا شر ے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعا ت پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں چندہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہیدکیا گیا اب دوبارہ سسکارٹون شہر میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے ۔مغربی معا شر ے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعا ت پر تشویش ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Facebook Comments