پیر 20 مئی 2024

کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کئے جا رہے ہیں، مغربی میڈیا کی کوریج منافقانہ ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اب تک لاکھوں لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے، ماورائے عدالت قتل کئے جا رہے ہیں مگر مغربی میڈیا کی کوریج منافقانہ ہیں ۔

انٹرویو کے دوران صحافی کی جانب سے سنکیانگ پر چین اور مغربی میڈیا کے کے الگ الگ موقف سے متعلق سوال کے جواب پر وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی میڈیا کی کوریج منافقانہ ہے ، سنکیانگ پر چینی موقف کو تسلیم کرتے ہیں، کشمیر میں بھی آزادی کی جنگ میں لاکھوں لوگوںکو شہید کیا جا چکا ہے مگر مغربی میڈیا اس معاملے میں منافقانہ کردار ادا کر رہا ہے ۔

صدر شی جن پنگ کی قیادت کے انداز کو کیسے دیکھتے ہیں سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی نے30سال کی جدو جہد کی ،انہوں نے دیہات کی سطح سے جدو جہد شروع کی ، وہاں سے ا نہوں نے مسلسل محنت کی اور لیڈر بنے، اس قسم کا عمل بہت ساری انتخابی جمہوریتوں میں بھی نہیں ہے، امریکی صدر کو اس قسم کی محنت اور جدو جہد سے نہیں گزرنا پڑتا ، چینی قیادت جب اعلی ترین مقام پر پہنچتی ہے تو انہیں تجربہ ہوتا ہے کہ نچلے نظام میں لوگ کیسے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ غربت کے خاتمے میں کامیاب رہے۔ چین اور امریکا کے اقتصادی اختلافات کو ایک طرف رکھیں دنیا چین کے بارے میں جو بھی سوچتی ہے جو کامیابی شی جنگ پنگ نے حاصل کی ہر ایک اسی بات کو سراہتا ہے ، لیڈر کی کامیابی خود بولتی ہے اور شی جن پنگ نے ثابت کیا ۔

Facebook Comments