پیر 20 مئی 2024

وزیر اعظم اہلخانہ کے ہمراہ تین روزہ چھٹیوں پر پاکستان کے کس پر فضا مقام گئے ، جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

وزیر اعظم ( دھرتی نیوز ) پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں وزیر اعظم عمران خان اپنے اہلخانہ کے ہمراہ تین روز کی چھٹیوں پر پاکستان کے پر فضا مقام پر منتقل ہو گئے ۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چھٹیوں کیلئے پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی کا انتخاب کیا ، وزیر اعظم کی آمد کے باعث نتھیا گلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا بھی سیاحتی مقام پر موجود ہیں ، وزیر اعظم چھٹیوں کے بعد پیر کے روز گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

Facebook Comments