پیر 20 مئی 2024

سعودی عرب جانے کے خواہشمند ہزاروں پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے

سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی افغانستان سے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے باعث پاکستان اور افغانستان سے پروازوں پر پابندی لگارکھی ہے جس کے باعث کابل سےسعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافرمشکلات کاشکارہیں

افغانستان نے پاکستان سے سفارتکاروں کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی

اس حوالے سے کابل میں پاکستانی سفیرمنصور احمد نے پاکستانیوں کے معاملے پر افغان حکام سے رابطے شروع کر دیے۔

Facebook Comments