پیر 20 مئی 2024

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) چین سے کورنا ویکسین سائنو فارم کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

 دھرتی نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ  کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی مزید 20لاکھ خوارکیں پاکستان پہنچا دی گئیں ہیں،ویکسین کی کھیپ گزشتہ رات پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین سے سائنو فارم کی 20لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لائی گئی جسے محکمہ صحت کے حکام نے موصول کیا۔

Facebook Comments