منگل 30 اپریل 2024

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر کورونا سے انتقال کرگئے

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر کورونا سے انتقال کرگئے

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
صوبائی حکومت نے پروفیسر محمد جاوید کا نام سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے اور اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات اور لیڈی ریڈنگ اسپتال کی دو لیڈی ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1700 سے زائد ہے اور اب تک سب سے زیادہ 89 ہلاکتیں بھی یہیں ہوئی ہیں جب کہ صوبے میں پشاور شہر کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔

Facebook Comments