بدہ 24 اپریل 2024

ایک فیملی کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق

کراچی (دھرتی نیوز) لاہور سے کراچی پہنچنے والی ایک فیملی کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق اومی کرون کے یہ کیسز کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان میں سامنے آئے۔ متاثرہ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ متاثرین میں آٹھ خواتین اور تین مرد شامل ہیں ، متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔ مجموعی طور پر کراچی میں اب تک اومی کرون کے 44 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متاثرہ فیملی میں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ڈاؤ یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کی گئی۔ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کے ذریعے اومی کرون کیسز کا پتہ لگایا۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کے سیمپل محکمہ صحت سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو بھجوائے تھے۔

Facebook Comments