کرس گیل کے گگلی چیلنج پر حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
🔥 @RealHa55an bringing some masti to the HBL PSL 6 Googly Challenge!
Send us your videos with the hashtag: #GooglyChallenge #HBLPSL6 #MatchDikhao pic.twitter.com/mRFayXKfSC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے جا سکتا ہے۔
ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے سیزن میں گگلی چیلنج ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے حال ہی میں متعارف کروایا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی گئی تھی۔
Join the #GooglyChallenge with @henrygayle #HBLPSLTaranay #HBLPSL6 #MatchDikhao pic.twitter.com/2kIHQ0gle2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2021
خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی میں جاری ہیں، حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل کے سیزن میں حسن علی پشاور زلمی کا حصہ تھے۔
Facebook Comments