جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ژالہ باری، بڑے سائز کے اولوں نے تباہی مچادی ، کھڑی فصلیں تباہ
لودھراں (دھرتی نیوز) جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ژالہ باری نے موسم کی خنکی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلیں بھی تباہ کردیں۔
جنوبی پنجاب کے علاقوں لودھراں، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، صادق آباد، میانوالی، خان پور اوررحیم یار خان میں شدید ژالہ باری نے گندم کی تیار فصلیں تباہ کردیں۔ اس کے علاوہ چنے ، ٹماٹر اور لہسن کی فصلوں کو بھی ژالہ باری نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ خیال رہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوتی ہے۔
ضلع رحیم یارخان تحصیل صادق آباد کے نواحی گاؤں بھونگ اور اسکے گردونواح میں تیز بارش کے ژالہ باری گندم کی فصل تیار ہے یا اللّٰہ پاک رحم فرمائے آمین۔۔ pic.twitter.com/bR56Rjl9bK
— Rais Asghar Jafri (@RaisAsgharJafr1) March 22, 2021
ژالہ باری نے بلوچستان میں بھی خوب تباہی مچائی ہے اور یہاں سیب کے باغات اجڑ کر رہ گئے۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، نصیر آباد، ضلع خضدار، دالبندین، اوستہ محمد، جھل مگسی اورہرنائی میں شدید ژالہ باری نے زمین سفید کردی۔
یااللہ رحم و کرم فرما آمین
شکارپور میں تیز آندھی کے بعد ژالہ باری اور طوفانی بارش pic.twitter.com/cy1jTdaJZN— ibrahim Brohi (@ibrahimbrohi55) March 22, 2021
Facebook Comments