پیر 20 مئی 2024

آپ کے فون میں اگر یہ ایپ انسٹال ہوگی تو ہم بلاک کردیں گے‘واٹس ایپ نے اعلان کردیا

اساتذہ

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) کیا آپ نے بھی واٹس ایپ کے جیسی میسجنگ ایپلی کیشن ’جی بی واٹس ایپ‘ اپنے فون میں انسٹال کر رکھی ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو فوری طور پر اسے ان انسٹال کر دیں کیونکہ آپ کو واٹس ایپ کی طرف سے بین کیا جا سکتا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق جی بی واٹس ایپ (GB Whatsapp)بظاہر واٹس ایپ سے مشابہہ ایپلی کیشن ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ واٹس ایپ ہی کی ایپلی کیشن ہو گی لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جی بی واٹس ایپ کا واٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سعودی سفارتخانے میں جمال خاشقجی کا قتل لیکن ترک منگیتر سے پہلے وہ کس عرب خاتون سے خفیہ شادی کرچکے تھے؟ تہلکہ خیز انکشاف
یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ جو بھی صارف اپنے فون میں جی بی واٹس ایپ انسٹال کرے گا اسے واٹس ایپ سے بلاک کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جی بی واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ان میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے کیونکہ اس میں کچھ پرکشش اضافی فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر اس ایپلی کیشن پر آپ میسجز کے خود کار طریقے سے جوابات بھی دے سکتے ہیں اور اپنا ’ریڈ سٹیٹس‘ مخفی رکھتے ہوئے دوسرے کو چیک کر سکتے ہیں کہ آیا اس نے آپ کا میسج پڑھا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس ایپ میں کئی خاص فیچرز ہیں۔ جن کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اینڈرائیڈ صارفین اسے اپنے فون میں انسٹال کر رہے ہیں اور اس کی مقبولیت کوواٹس ایپ اپنے لیے خطرہ سمجھنے لگی ہے۔

Facebook Comments