جمعرات 02 مئی 2024

حکومتِ پنجاب نے چند کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی

حکومتِ پنجاب نے چند کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی

حکومتِ پنجاب نے چند کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی
حکومت پنجاب نے کورونا وائس کے باعث اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے تحت بند ہونے والے متعدد کاروباروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینا شروع کردی ہے تاکہ مطلوبہ شرائط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبے میں زندگی کو معمول پر لایا جاسکے۔

حکومت گزشتہ چند روز کے دوران 3 مختلف حکم ناموں کے ذریعے متعدد صنعتوں اور کاروباروں کو دفعہ 144 سے مستثنٰی قرار دے چکی ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ صؤبے میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے احتیاطی اقدام کے طور پر دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی ونگ سے 3اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں حکومت نے ٹیکسٹائل سے منسلک 36 اقسام کے کاروبار، کھیلوں کی اشیا کے 10، آلاتِ جراحی کے 7، گاڑیوں کے پرزوں کے 3، ادویہ سازی کے 25، چمڑے کی صنعت سے منسلک 22، پھلوں اور سبزیوں سے متعلق 7، گوشت اور گوشت سے بنی اشیا یا صنعتوں سے منسلک 8 کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’ان صنعتوں، کمپنیوں، فیکٹریوں سے متعلق تمام سرگرمیاں اور انہیں سامان فرہم کرنے والے کم سے کم عملے کے ساتھ صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور اسکلز ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت کووِڈ 19 کے خلاف احتیاطی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے صوبے بھر میں 23 مارچ کو نافذ کی گئی دفعہ 144 سے مستثنٰی ہیں’۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنل سیکیورٹی ونگ نے اسی روز ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر کے صوبے میں کپڑوں کی دھلائی اور ڈرائی کلیننگ کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی۔

بعدازاں 4 اپریل کو محکمے نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا اور صوبے بھر میں اسٹیٹ بینک پاکستان کی لائسنس یافتہ ایکسچینج کمپنیوں کی برانچز کو کھولنے کی بھی اجازت دے دی
اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ ’ایکسچینج کمپنیوں کی برانچز/آؤٹ لیٹس کو بینکوں کی طرح ایک اہم مالیاتی سروس فراہم کرنے کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت ہے، لہٰذا ان ایکسچینج کمپنیوں سے منسلک تمام سروسز وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے جاری رکھی جائیں‘

اس ضمن میں ڈان سے بات کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے عہدیدار نے بتایا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بند کیے گئے کاروبار بدتریج کھولنے کے لیے بھی یہی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے علم نہیں کہ حکومت لاک ڈاؤن میں (14 اپریل کے بعد) توسیع کرے گی یا نہیں، میرا یہ خیال ہے کہ وہ اس صورتحال کو ختم کرنے کی شدید خواہاں ہے جس سے عوام گزر رہے ہیں‘۔

تحریر جاری ہے‎
عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کووِڈ 19 کی صورتحال خراب نہ ہوئی تو مستقبل قریب میں مزید کاروبار کھولنے کی اجازت متوقع ہے۔

Facebook Comments