پیر 20 مئی 2024

واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کروادیا۔

ویو ونس کے فیچر کو استعمال کر کے بھیجی گئی تصویر دوسرا شخص محض ایک بار کھول کے دیکھنے کا اہل ہوگا۔

نئے فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو 14 دن کے اندر نہ کھولنے پر بھی خود بخودختم ہو جائے گی۔

میڈیا کا مواد بھی وصول کنندہ کی تصاویر یا گیلری میں محفوظ نہیں کیا جائے گا ، اور وہ انہیں ایپ کے ذریعے آگےبھی نہیں بھیجا جاسکے گا۔ لیکن یہ فیچر صارفین کو اسکرین شارٹس کے ذریعے تصویر کومحفوظ کرنے سے نہیں روک سکتا۔

فیچرآئی فون صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی فیچر جلد دستیاب ہو گا

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔

Facebook Comments