پیر 29 اپریل 2024

جس گھر پانی میں نمک ڈال کر اس جگہ رکھا ہو

اللہ تعالیٰ نے جب انسان کے گھر مہمان بھیجنے ہوتے ہیں یا انسان کے گھر کوئی ملنا آتا ہے تو اس کے گھر آنے کے ساتھ ساتھ کچھ توانائیاں بھی آتی ہیں ۔ جن میں کچھ تو مثبت ہوتی ہیں۔ لیکن کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جن سے آپ اللہ سےپناہ مانگتے ہیں۔ ایسی کونسی منفی توانائیاں ہیں جو لوگوں کی وجہ سے آپ کے گھر وں میں آتی ہیں۔ جن سے آپ کے گھر کے عام معاملات ڈسٹرب ہوتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ ایسی کونسی چیزیں ہیں جن کی وجہ سے آپ دوست احباب اپنے گھریلو کام جب بھی انجا م دے رہے ہوتے ہیں ان میں کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بناکر بھیجا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ پر توکل کریں اور مناسب طریقے سے زندگی بسرکریں۔ تو بہت سی جگہیں ایسی ہیں جہاں پر انسان کو موقع ملتا ہے کہ اپنی عقل اپنے شعور اور اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں اور اس کی دی ہوئی چیزوں کے ذریعے ان منفی توانائیاں کو ختم کر سکتا ہے۔ جو کہ اسے ڈسٹرب کر رہیں ہیں۔ اس کے ایک عام عمل ہے جس کو آپ اپنے گھروں میں باآسانی استعمال کر سکتے ہیں ۔ اور پتہ چلاسکتے ہیں کہ آپ کے گھر کوئی منفی توانائی ہے۔ اگر تو ہے آپ اسے گھر کیسے نکال سکتے ہیں ۔ یہ آسان طریقہ ہے ایک گلاس لینا ہے اس گلاس میں تھوڑا سا پانی ڈال لیں ۔ اس کے بعد پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال لیں۔ آپ نے اس کو گھرکے اس کونے میں جہاں آپ کو پتہ ہو اس جگہ اثرات موجود ہیں اس گلا س کو رکھ دینا ہے اس عمل کو ختم نہیں کرنا بلکہ آپ نے حضور اکرمﷺ پر لگاتار درود شریف پڑھتے رہنا ہے۔ درود پاک پڑھنے کا جو عمل ہے بڑا معتبر ہے ۔ لہٰذا آپ جو معاملات ہیں زندگی کے ان کو الگ کرکے اس عمل پرغورو فکر کرنا شروع کر دینا ہے۔

اس کےبعد آپ نے اس پانی کو مانیٹر کرنا ہے ہر دس گھنٹے بعد یا چوبیس گھنٹے بعد اس پانی کو چیک کرنا ہے۔ کہ پانی کا رنگ تبد یل تو نہیں ہوگیا۔ اگر اس کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کونے میں کوئی منفی اثرات موجود ہے۔ اور اس منفی اثرات کی وجہ سے آپ کے گھر میں کوئی خلش موجو د ہے۔ لیکن اگر اس کا رنگ تبدیل نہیں ہوا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور آیت الکرسی کی تلاوت کرکے اللہ سے دعا کرنی ہے۔ اے اللہ پاک میرے گھر میں جو بھی منفی توانائیاں موجود ہیں۔ جو بھی غلط فہمیاں پیدا ہیں۔جو کسی کے آمد سے ، کسی جادو ٹونے کی وجہ سے میرے گھر میں بے برکتی آئی ہے اپنے حضور اکرمؐ کے صدقے اس کو میرے گھر سے نکا ل دے۔ اور مجھے عافیت والی اور سکون والی زندگی عطاء فرما۔ اب اس کونے سے پانی کے گلاس کو اٹھا لینا ہے

اور اس گلاس کو دھو لینا ہے اور پھر سے نمک اور پانی ڈال کر اس پر چاروں قل پڑھ کر گھر کے کسی دوسرے کونے میں رکھ دینا ہے۔ گھر میں کتنے کونے ہوتے ہیں ۔ ہر ایک کونے میں رکھنا ہے کیونکہ جب کوئی آتا ہے تو کسی ایک کونے میں تو نہیں آتا بلکہ پورے گھر میں آتے ہیں ۔ انشاءاللہ ! اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اس کے اجر اور ثمرات عطاء ہوں گے۔ اب آپ کو بتاتے ہیں جب پانی کا رنگ تبدیل ہو جاتاہے تو اس کے کیا منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں ۔ پہلے کونے میں رکھا تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں

جب دوسرے کونے پر رکھا تو وہاں پر پانی گدلہ ہوگیایا اس کا رنگ تبدیل ہوگیا۔اب آپ پریشان ہوگئے اس کو کیسے درست کرنا ہے کیسے ٹھیک کرنا ہےاس کا طریقہ آسان ہے آپ نے اس جگہ پربیٹھ کر گیارہ مرتبہ یا چالیس مرتبہ سورت یسٰین کی تلاوت کرنی ہے۔ سورت یسٰین کی تلاوت کے بعد جب دعا مانگنی ہے تو کوشش کریں آپ نے اپنے سامنے کوئی نہ کوئی چیز رکھنی ہے اس پر آ پ نے ختم پاک پڑھیں۔سورت یسٰین کی تلاوت کے بعددعاکریں تو کوئی بھی میٹھی چیز یا شیرنی ہے جو سامنے رکھنی ہے اس کو گلی میں بانٹ دینی ہے۔ یا مدرسے میں بھجوا دینا ہے جب آپ ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی ذات راضی ہوگی۔ اور خیروبرکت کا جو سلسلہ ہے وہ بھی بڑھتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم وکر م کرےگا۔ آمین۔

Facebook Comments