پیر 29 اپریل 2024

آبِ زم زم پانی پینے سے آپکی بڑی سے بڑی حالت پوری

ایک استربیری کے اندر تقریباً اکانوے فیصد پانی ہوتا ہے تربوز کے اندر بانوے فیصد اور کھیرے کے اندر پچانوے فیصد کون ہے پانی کو اس انوکھے انداز میں بندکرکے اس خوبصورت پھلوں اور سبزیوں کی شکل دینے والا۔آج جو میں وظیفہ لیکر آپکی خدمت میں حاضر ہوا ہوں وہ ایک بہت ہی خاص عمل ہے

جوکوئی شخص رزق کی تنگی کیوجہ سے پریشان ہے اوروہ چاہتا ہے کہ اللہ اس پر رزق کے دروازے کھول دے اور اس پر اللہ رزق کی بارش کردے تو وہ یہ عمل کرے۔رسول ﷺ نے فرمایا مومن زم زم کاپانی پیٹ بھر کر پیتا ہے اور کافر دو چار گھونٹ پیتا ہے یہ آج کا عمل بھی زم زم کے پانی کا وظیفہ ہےرسول ﷺ نے فرمایا کہ آب زم زم روئے زمین پر بہترین پانی ہے اسی میں غذائیت بھی ہے اور بیماری سے شفاء بھی ۔زم زم کا پانی جس نیت سے پیا جائے اسی سے وہی فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔اس عمل میں آپ نے آبِ زم زم پانی کو اپنے ساتھ رکھنا ہے

اور اس دعا کو سننا ہے اور بعد میں اس پانی کو پینا ہے ۔اور یہ دعا یاد رکھنی ہے کہ جس مقصد کیلئے بھی آپ یہ عمل کررہے ہیں تو اس مقصد کو تصور میں رکھ کر پانی پینا ہے۔اور دل میں دعا کرنی ہے کہ اللہ جس مقصد کیلئے میں یہ عمل کررہا ہوں قبول فرمادے۔اس عمل کی برکت سے اللہ آپکو بے پناہ رزق عطاء کریگا اور آپ کی ساری مشکلات آسان فرمادے گا۔اور آپ خوشحال زندگی بسر کرینگے ۔وہ وظیفہ یہ ہے الھم انی اسالک علما نافعا ورزقا واسعا وشفا ءمن کل دَآء۔ام المومنین سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ ’’زمین پر دنیا کا بہترین پانی زم زم ہے جو غذا بھی ہے اور بیماریوں سے شفا بھی،پس جسے غذا کی ضرورت ہے،زم زم اُس کے لیے غذا ہے اور جسے شفا مطلوب ہے ،زم زم اُس کے لیے شفا ہے۔‘‘(سنن ابن ماجہ )

زم زم ہر پانی سے افضل ہے اور سب سے برتر ہے۔عالمی معیار کے مطابق آب زم زم پینے کے لیے ہر طرح سے محفوظ اور ہر کثافت سے پاک ہے۔اس ک مسلسل استعمال سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے،دماغ بہتر ہوتا ہے،پیٹ کی گرانی ختم ہوجاتی ہے،تیزابیت دور ہوکر بھوک باقاعدگی سے لگنے لگتی ہے،مریضوں کو شفا ہوتی ہے، یہ طبیعت کو بحال رکھتا ہے۔اگر زم زم میں سرمہ کھرل کیا جائے تو زم زم کی برکت کے ساتھ ساتھ اس کی موجود جست اور گندھک اس سرمے کی افادیت میں خصوصی اضافہ کرتے ہیں۔

Facebook Comments