پیر 29 اپریل 2024

کھانے کے بعد یہ کام کرو

مجھے کھانے اورپینے کی دعا بتادیں اورکھا نے کے آداب بھی۔ کھانا کھاتے وقت ہمیں کس طرح بیٹھنا چاہیے؟ بسم اللہ وعلی برکة اللہ یہ دعا کس حدیث میں موجود ہے؟سوال: مجھے کھانے اورپینے کی دعا بتادیں اورکھا نے کے آداب بھی۔ کھانا کھاتے وقت ہمیں کس طرح بیٹھنا چاہیے؟ بسم اللہ وعلی برکة اللہ یہ دعا کس حدیث میں موجود ہے؟ کھانے کے لیے بیٹھیں تو مسکینوں جیسے بیٹھیں۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر کھانا شروع کریں۔ اپنی طرف سے کھائیں۔ چھوٹا چھوٹا لقمہ لیں۔ پیٹ بھرنے سے ایک دو لقمہ کم کھائیں۔ کھانے میں کسی طرح کا عیب نہ لگائیں۔ پسند نہ ہو تو تھوڑا کھائیں۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھولیں۔

کھانے سے فارغ ہوکر بھی ہاتھ دھوئیں اور الحمد للہ الذی أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمین۔کھانا کھانے کے بعد دعا اہم سنت ہے اور اس میں انفرادی یا اجتماعی طور پر ہاتھ اٹھانا میرے علم میں ثابت نہیں ، اک کا کرنا بدعت ہے اور اس کے برے اثرات ہیں نبیﷺ سے کھانے کے بعد بہت س دعائیں وارد ہیں اور ان میں کسی میں بھی ہاتھ کا اٹھانا نہیں ہے۔ان میں سے سب سے احسن یہ ہے : «الحمد لله الذي أطعمني هذا الطعام ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة» تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور اس نے مجھے یہ رزق دیا ہے بغیر میری قوت و طاقت ہے۔

اور یہ دعا بھی ہے :«الحمد لله حمداً كثيراً طيباً مباركاً فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا»(ابو داود)اللہ کیلئے تعریفیں ہیں، کثیر پاکیزہ اور مبارک نہ کفایت کی گئی ، نہ چھوڑی ہوئی اور نہ ہی استغناء کیا گیا ہے ، اے ہمارے رب۔اور یہ دعا :تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا یا مسلمانوں میں کیا ۔امام طیبی ؒ نے شرح مشکوۃ میں کہا ہے : “یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ آپ نے یہ ہاتھ اٹھائے اور نہ ہی منہ پر پھیرے اور یہ اچھی قید ہے کیونکہ نبیﷺ نماز و طواف میں ، نماز کے بعد ، سوتے وقت کھاتے وقت ، کھانے کے بعد اور ایسے دیگر مواقع پر بہت دعائے ماثورات پڑھا کرتے تھے۔

اور نہ ہاتھ اٹھاتے تھے اور نہ ہی منہ پر پھیرتے تھے۔” مراجعہ کریں مشکوۃ ہاں ایک شرعی قاعدہ کلیہ ہے “اور یہ کہ مطلق دعاوں میں ہاتھوں کا اٹھانا ثابت ہے لیکن جب شریعت کی طرف سے کوئی دعا یا ذکر کسی خاص مکان کیلئے متعین کردیا جاتا ہے تو اس میں ہاتھوں کا اٹھانا نہیں ہے۔ جیسے مسجد میں داخل ہونے یا نکلنے کی دعا بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا ، سوتے وقت کی دعا اور جاگتے وقت کی دعائیں ، جماع کے وقت کی دعا اور اس کے علاوہ دیگر خاص جگہیں تو اس موقعوں پر دعا کرتے وقت ہاتھوں کا اٹھانا بدعت ہے جیسے کہ احسن الفتاوی ۔

Facebook Comments