پیر 29 اپریل 2024

اب دماغ کمپیوٹر سے بھی تیز کام کرے گا۔

اکثر والدین کی شکایت ہوتی ہے کہ ہمارے بچے بہت کند ذہن ہیں محنت کرتے ہیں اس کے باوجود سکول میں استاد ان کو ڈانٹتے ہیں جھڑکتے ہیں ان کو سبق یاد نہیں ہوتا ان کا حافظہ بڑا کمزور ہے یا بڑے بچے ہیں وہ خود سمجھتے ہیں کہ ہم محنت بھی کرتے ہیں محنت کے باوجود ہمیں سبق صحیح معنوں میں یاد نہیں ہوتا ایسے لوگوں کے لئے بہترین وظیفہ جو حافظے کو تیزکرے گا دل و دماغ کو روشن کرے گا بھولی بسری ہوئی باتیں بھی اس کویاد آجائیں گی

اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ چیز رکھ کے فورا بھو ل جاتے ہیں آدھا گھنٹہ نہیں گزرتا انہیں پتہ ہیں نہیں ہوتا کہ میں نے چیز کہاں رکھی ہے یہ سارے معاملات حافظے کی کمزوری کی وجہ سے ہوتے ہیں اب کچھ لوگ اس کے لئے بادام استعمال کرتے ہیں مرغن غذائیں استعمال کرتے ہیں ٹھیک ہے وہ چیزیں بھی اچھی ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ اچھی غذا نہ کھائیں کوئی ادویات استعمال نہ کریں وہ چیز بھی فائدہ دیتی ہے لیکن اس سے بڑا فائدہ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اللہ کا عظیم صفاتی نام ہے جس کی برکت سے اللہ دل و دماغ کو روشن کر دیتے ہیں دماغ کو قوی کردیتے ہیں مضبوط کردیتے ہیں وہ ایک ہی لفظ ہے مبارک یا کریمُ اسے آپ نے ایک سو پندرہ دفعہ فجر کی نماز کے بعد پڑھنا ہے

اور پڑھ کے پھر دعا بھی مانگنی ہے کہ یا اللہ میری اس کمزوری کو دور فرما جو حافظے کی کمزوری ہے جو میرا ذہن صحیح معنوں میں کام نہیں کرتا اس کو تقویت عطافرما میرے حافظے کو اتنی قوت عطافرما کہ میں کسی سبق کو ایک مرتبہ پڑھوں تو یاد ہوجائے یادو دفعہ پڑھنے سے اور زیادہ سے زیادہ تین دفعہ پڑھنے سے مکمل یاد ہوجائے اس انداز سے آپ دعا مانگیں انشاء اللہ آپ دیکھیں گے چند دن یہ وظیفہ کریں گے آپ کا دل و دماغ روشن ہوجائے گا حافظہ قوی ہوجائے گا لیکن اس وظیفے کو آپ زندگی کا معمول بنا لیجئے کوئی مشکل کام نہیں ہے جب آپ کی زبان چالو ہوجائے گی پھر ایک وقت ایسا آئے گا کہ زبان آ پ کی بند ہوگی تب بھی دل سے یہ لفظ نکلتارہے گا یا کریمُ یاکریمُ یا کریمُ دل آپ کا جاری ہوجائے گادل آپ کا بولے گا دل آپ کا اس بات کی گواہی دے گا اور پھر آپ کبھی اس بات کو بھولیں گے بھی نہیں چھوٹے بچے خود تو نہیں پڑھ سکتے

ان کی والدہ ان کا والد ان کا بڑا بھائی یا ان کی بڑی بہن یہ وظیفہ پڑھ کر ان کے اوپر بھی دم کردے اور پانی پر دم کر کے بھی ان کو پلا دیں انشاء اللہ آپ دیکھیں گے چند دنوں کے اندر اندر ان کا بھی دل و دماغ روشن ہوجائے گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا جو خود پڑھتے ہیں وہ اپنے دل کے اوپر بھی پڑھ کر پھونک ماردیں اور ہاتھوں پر بھی پھونک مار کر ان ہاتھوں کو ا پنے سر کے اوپر اور چہرے کے اوپر پھیر لیں انشاء اللہ پھر آپ اس کا نور دیکھئے گا اس کی برکات دیکھئے گا کیسے اللہ دل و دماغ کو روشن کرتے ہیں اور حافظے کو قوی کرتے ہیں جو لوگ صحیح سالم حافظے والے ہیں ان کو بھی یہ وظیفہ کرنے کی توفیق عطافرمائے جو حافظے کے لحاظ سے کمزور ہیں انہوں نے تو یہ کرنا ہی کرنا ہے اور دوسرے بھی کریں گے تو اللہ رب العزت حافظے کے اندر تقویت عطا فرمائیں گے ۔

Facebook Comments