پیر 29 اپریل 2024

بیماری سے شفا کی دعا

وہ دعا جو رسول کریم ﷺ پڑھ کر مریضوں پر دم فرماتے تھے،مرض کیسا بھی ہو سنت نبویﷺ کے مطابق آپ بھی مریضوں پر یہ دم کرکے شفا حاصل کرسکتے ہیں وہ دعا جو رسول کریم ﷺ پڑھ کر مریضوں پر دم فرماتے تھے،مرض کیسا بھی ہو سنت نبویﷺ کے مطابق آپ بھی مریضوں پر یہ دم کرکے شفا حاصل کرسکتے ہیں بیماری میں پریشان ہوکر انسان روحانی علاج بھی کرنا چاہتا ہے لیکن اسے درست راستہ نہیں ملتا اور ٹونے ٹوٹکوں میں لگ جاتا ہے۔ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمارے پاس اللہ کے رسولﷺ کی دعائیں موجود ہیں جو سب سے زیادہ اثر رکھنے والی دعائیں ہیں۔

لہذا بیماری کی حالت میں ان کا وسیلہ حاصل کرنا چاہئے ۔یہ طب رسول ﷺہے۔ابن ماجہ میں اس بارے میں بہت سی دعائیں اور رسول اللہﷺ کے دم فرمانے کا مفصل بیان موجود ہے ۔بخاری شریف اور مسلم شریف کی ایک متفق علیہ حدیث ہے کہ حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے بعض گھر والوں کی بیمار پر سی کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ مریض کے درد والے حصے پر پھیرتے اور یہ دعا پڑھتے : براڈ شیٹ معاملے پر قومی اسمبلی کی خارجہ امورکمیٹی کا اجلاس ملتویلائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔اللھم رب الناس، اذھب الباس، واشف انت الشافی، لا شفای الا شفاؤک ،شفای لا یغادر سقما’’اے اللہ لوگوں کے ربّ! تکلیف کو دورفرما دے توشفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔

تیری ہی شفاء شفاء ہے۔تو ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔‘‘اس دعا سے پیاری اور عجز کرنے والی دعا اور کون سی ہوسکتی ہے۔یہ دعاآپ کسی بیمار کے لئے کریں اور ثواب بھی حاصل کریں۔شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں آسانیاں پیدا ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجابپیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments