پیر 20 مئی 2024

آغا خان یونیورسٹی نے’کورونا چیک‘ ایپ لانچ کر دی

آغا خان یونیورسٹی نے’کورونا چیک‘ ایپ لانچ کر دی

آغا خان یونیورسٹی نے گھر بیٹھے کورونا کی علامات کو جانچنے کے لیے ’کورونا چیک‘ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔

آغا خان یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ میں  آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس  انٹراایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں برقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کرے گا۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپ کا مقصد یہ ہے کہ شہری اسپتال کا دورہ کرنے سے پہلے خود سے ہی کورونا وائرس کی اسکریننگ کر لیں۔

Aga Khan University

@AKUGlobal

A new app means that you don’t need to visit the hospital to screen yourself for the coronavirus. CoronaCheck, an Android app jointly launched by AKU and its teaching hospital, is helping users to safely and easily assess their symptoms from home. https://fal.cn/37tjN #COVID19

View image on Twitter
99 people are talking about this

صارفین کو اسکریننگ کے ساتھ اس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی بھی فراہم ہوگی۔

اسکریننگ کے دوران یہ ایپ صارفین سے مختلف سوالات پوچھے گی جیسے ان کی سفری معلومات یا ان کے علاوہ کوئی گھر کا فرد وغیرہ تو مریض نہیں وغیرہ۔

کورونا چیک ایپ میں صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ اپنے سوالات کے جوابات اردو میں بھی سن سکتے ہیں، ان سے معلومات دریافت کرنے کے بعد ایپ مشورہ دے گی کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے یا گھر بیٹھے احیتاط اپنانی چاہیے۔

Facebook Comments