ھفتہ 04 مئی 2024

واٹس ایپ نے اسٹوریج کو بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی اسٹوریج بچانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وایٹس ایپ نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ میں 90 دن بعد تصاویری اور ویڈیوز خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق نیا فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا یعنی میسجز 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے جس کے باعث اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوجائے گی۔

فیچر میں 7 دن ، 90 دن اور 24 گھنٹے کے 3 آپشنز صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ نیا فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔

Facebook Comments