جمعہ 03 مئی 2024

ایمازون نے اپنی ملازمہ کو زیادہ ٹوائلٹ جانے پر نوکری سے نکال دیا

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون کے خلاف اس کی ایک سابق ورکر نے مقدمہ درج کرا دیا ہے جسے کمپنی نے ایسی وجہ پر نوکری سے نکال دیا تھا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ دی مرر کے مطابق اس سابق خاتون ورکر کا نام ماریا آئرس جینیٹ اولیورو ہے جس کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اسے ٹوائلٹ بہت زیادہ استعمال کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔

ماریا نے بتایا کہ وہ پاخانے کی بیماری ’Irritable bowel syndrome‘ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اسے بار بار ٹوائلٹ جانا پڑتا تھا۔ یہ میری مجبوری تھی جس کی سزا کمپنی کی طرف سے مجھے یہ دی گئی کہ مجھے بے روزگار کر دیا گیا۔ نیوجرسی سپیریئر کورٹ میں دی گئی درخواست میں ماریا نے کہا ہے کہ اس نے جولائی 2020ءمیں کمپنی کے امریکی ویئرہاﺅس میں ملازمت اختیار کی تھی اور نومبر 2020ءمیں اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔ ماریا کی طرف سے کمپنی کو 75ہزار ڈالر ہرجانے ادا کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماریا کی تنخواہ اور ہرجانے کی رقم میں فرق کی وجہ سے ایمازون نے یہ مقدمہ فیڈرل کورٹ میں لیجانے کی درخواست دے دی ہے۔

Facebook Comments