منگل 07 مئی 2024

120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین لگوا کر تاریخ رقم کردی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والی 120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا کر تاریخ رقم کر دی۔

ڈھولی دیوی نے ثابت کیا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے کیونکہ اس نے ایک ایسے دن کووڈ 19 ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی جب ہندوستان میں ایک ہی دن ایک کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

 بھارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو ڈھولی دیوی کی اپنے گھر میں کورونا ویکسین لگوانے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

دریں اثنا، ہندوستان نے جمعہ کو ایک دن میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کیا۔

بھارت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو 1،00،64،032 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد بھارت میں لگنے والی ویکسین کی تعداد 62 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

Facebook Comments