ھفتہ 27 اپریل 2024

سعودی عرب کے جزیرے میں مرجان کالونی دریافت

سعودی عرب میں بحیرہ احمر میں سمندری سائنس اور ماحولیات کے ماہرین نے بحیرہ احمر کے جزیرے میں مرجان کالونی دریافت کی ہے۔ یہ مرجان کالونی جزیرہ الوقادی کے جنوب میں واقع ہے۔

بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جزیرہ 600 سال پرانا ہے اور اس کی اونچائی 10 میٹر سے زیادہ ہے۔

مرجان کی چٹانوں کی عمر کالونی کے بیرونی ڈھانچے پر سالانہ بڑھنے والے حلقوں کے سائز اور تعداد کی پیمائ

 جزیرے میں مرجانی چٹانوں کی کالونی پچھلی صدیوں کا ایک تاریخی حوالہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کالونی سائنسدانوں کو سائنسی طریقوں سے مرجان کی چٹانوں کے ذریعے گزشتہ سالوں میں سمندر کے درجہ حرارت اور اس وقت کیمیائی ساخت کو جاننے میں مدد دے گی۔

دریافت ہوئی کالونی بڑی تعداد میں مچھلیوں کا گھربن سکتی ہے۔ مرجان کالونیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی وجوہات ہیں جو مرجان کی چٹانوں کی زندگی کو متاثرکرتی ہیں۔

ریڈ سی کمپنی مرجان کی چٹانوں کے ماحول کو بڑھانے اور پراجیکٹ ایریا میں ان کے ماحولیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اورآلودگی اور شکار کے ذریعے آبی مخلوقات کے وجود کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

Facebook Comments