کرس گیل کو بریانی کھلائیں گے: عاصم اظہر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ جب ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان آئیں گے تو وہ اُنہیں بریانی کِھلائیں گے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کی جانب سے پاکستان کے لیے حمایتی پیغام جاری کیا گیا۔
اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟
کرس گیل کے اس بیان پر جہاں قومی کرکٹرز نے مثبت ردّعمل دیے تو وہیں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
عاصم اظہر نے کرس گیل کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔‘
welcome @henrygayle!!! Let us treat you with some good biryani, amazing music & safety like no other 🇵🇰♥️🇯🇲 https://t.co/qk7C1Jcu6k
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 18, 2021
گلوکار نے کہا کہ ’آئیے! ہم آپ کو مزیدار بریانی، حیرت انگیز موسیقی اور تحفظ سے بھرپور مہمان نوازی کرکے دکھائیں گے۔‘
واضح رہے کہ کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔
Facebook Comments