پیر 20 مئی 2024

اینٹی کورونا وائرس ٹیکنالوجی پر مبنی گاڑی متعارف

اینٹی کورونا وائرس ٹیکنالوجی پر مبنی گاڑی متعارف

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں سر گرم ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے نت نئی ایجادات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اب حال ہی میں چین کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی چینگ ین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی گاڑی متعارف کرائی گئی ہے جس میں ‘پی ایم 0.1’ ائیر فلٹرز نصب ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

اس گاڑی میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ائیر فلٹرز گاڑی میں دھول اور آلودگی کے ساتھ ساتھ مؤثر اینٹی وائرس کا کام بھی کریں گے۔

کووڈ-19: فیس ماسک کے بعد ‘فیس شیلڈ ماسک‘ کی مانگ میں اضافہ

یہ فلٹرز گاڑی میں وائرس اور بیکٹیریا کی روک تھام کرنے کے ساتھ گاڑی میں موجود افراد کو اضافی تحفظ فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ چینی کمپنی چینگ ین کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ ٹیکنالوجی صنعتی ترقی کے لیے ایک خوش آئند قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Facebook Comments