ھفتہ 27 اپریل 2024

رمضان المبارک میں متحدہ عرب امارات میں سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرکے نماز ادا کرنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ رکنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں

دبئی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے ابوظہبی میں کچھ انتہائی سخت قوانین متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ماہ مقدس میں متحدہ عرب امارات میں لوگ بڑی تعداد میں نماز کے وقت گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے نماز ادا کرنے لگتے ہیں جس سے حادثات کی شرح بہت بڑھ جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے ابوظہبی پولیس کی طرف سے 500درہم (تقریباً 21ہزار روپے)جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرول ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑکی کرنا فیڈرل ٹریفک قانون کے آرٹیکل 62کے تحت قابل سزا جرم ہے جس پر 500درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔یہ رویہ دوسرے لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے حادثات کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ چنانچہ ہم شہریوں کو ہدایت کریں گے کہ وہ نماز کے لیے مسجد جانے سے قبل گاڑی کو کسی پارکنگ ایریا میں ہی کھڑا کریں۔

Facebook Comments