پیر 20 مئی 2024

اساتذہ کی مدد کیلیے نیٹ فلکس کا احسن اقدام

اساتذہ کی مدد کیلیے نیٹ فلکس کا احسن اقدام

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

تعلیمی اداروں کی جانب سے اب طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ تعلیم میں کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

اسی ضمن میں مقبول ترین آن لائن ویڈیوز اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اساتذہ کی خصوصی درخواست کے بعد دستاویزی فلمز اور سیریز بنا رہے ہیں جو کہ کمپنی کے یوٹیوب چینل پر مفت میں دستیاب ہوں گی۔

عموماً نیٹ فلکس استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے لیکن اب نیٹ فلکس تعلیم میں مدد دینے والی دستاویزی فلمز اور سیریز اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کرے گاجسے صارفین مفت میں دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل نیٹ فلکس کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ کلاس رومز میں طلبہ کو دستاویزی فلمیں دکھاتے رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن کلاسز میں ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور لوگ آن لائن اسٹریمنگ ویڈیو پلیٹ فارمز نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی اور ایمازون پرائم زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں۔

Facebook Comments