اتوار 12 مئی 2024

کورونا سے صحتیاب برطانوی وزیر اعظم کل سے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے

کورونا سے صحتیاب برطانوی وزیر اعظم کل سے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے

عالمگیر وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نئے ہفتے کے آغاز پر آفس جوائن کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت پر کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سرگرم

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے۔

بورس جانسن کو 5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں عالمگیر وبا کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Facebook Comments