اتوار 12 مئی 2024

کورنا وائرس سے بچاؤ کیلیے سانپ اور مگر مچھ کی کھال سے فیس ماسک تیار

کورنا وائرس سے بچاؤ کیلیے سانپ اور مگر مچھ کی کھال سے فیس ماسک تیار

لیکن اب امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے کووڈ-19 فیس ماسک کو سانپ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس سے آپ کورونا وائرس سے تو نہیں بچ سکتے لیکن اسے فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںماسک پہننا، ایک دوسرے سے دور رہنا زندگی کا معمول بنائیں: وزیراعلیٰ سندھ

آل امریکن گیٹر نامی کمپنی سانپ اور مگر مچھ کی جلد سے مختلف مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے جس کی جانب سے اب سانپ کی کھال سے فیس ماسک تیار کیا گیا جس میں این 95 ماسک کی طرح فلٹر بھی لگا ہوا ہے۔

اس ضمن میں کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ عالمی وبا کب تک رہے گی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا، یہی وجہ ہے کہ لوگ اب فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ پہننا چاہتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے سانپ کی کھال سے بنا فیس ماسک 90 ڈالر جب کہ مگر مچھ کی کھال سے بنا فیس ماسک 120 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments