جمعہ 10 مئی 2024

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 230 کیسز سامنے آگئے

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 230 کیسز سامنے آگئے

کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے کورونا کے مزید 230 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ کیس ضلع شرقی سے سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے کابینہ کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ اس دوران کابینہ نے کورونا کی وبا کے پھیلنےکے افسوس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی اور کورونا سے انتقال ہونے والے افراد کے لیے دعا کی گئی۔

مراد علی شاہ نے کابینہ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2733 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 43949 ہوگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 341 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 مریض انتقال کرگئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایاکورونا کے 3946 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 24 کی حالت خراب ہے، 16 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے، 2705 مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں اور 825کورونا کے آئیسولیشن مراکز میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کے ضلعی شرقی سے 90، جنوبی 50، کورنگی40، ملیر 30 اور ضلع وسطی سے 20 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں کورونا کے 12،12 کیسز رپورٹ ہوئے، خیرپورمیں 23،گھوٹکی 8، سکھر 4 اورمٹیاری میں 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر میں 1200 سے بڑھا کر 1500 بستر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی اے ایف میوزیم سائٹ پر 600، گڈاپ اسپتال میں 150، دمبہ گوٹھ اسپتال میں 120 بستروں کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100 بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر ہر ضلع میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments