جمعہ 10 مئی 2024

لاہور: رائے ونڈ تھانے کے ایس ایچ او کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: رائے ونڈ تھانے کے ایس ایچ او کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: رائے ونڈ تھانے میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیست مثبت آ گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ہیں اس سے قبل بھی کورونا کی وجہ سے سیل کیے گئے علاقوں میں تعینات 24 اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںکورونا وائرس فرش پر کتنی دیر رہ سکتا ہے؟

لاہور کی ایک گلی میں 42 افراد کورونا میں مبتلا، انتظامیہ نے گلی سیل کردی
رائے ونڈ کے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے لا ک ڈاؤن ہےجب کہ لاہورکے 23 علاقے کورونا کی وجہ سے سیل ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس میں سے 5640 کا تعلق صوبے پنجاب سے ہے اور صوبے میں 91 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments