منگل 21 مئی 2024

پاک فوج کے جوان ملک بھر میں کورونا امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش

پاک فوج کے جوان ملک بھر میں کورونا امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش

ملک بھر میں پاک فوج کے جوان کورونا وائرس کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

ملک میں کوروناوائرس سے متعلق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں پاک فوج سول انتطامیہ کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف علاقوں میں فوجی جوان ساڑھے 3 لاکھ راشن بیگز کی تقسیم اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، یہ راشن بیگز فوج کی طرف سے عطیہ تنخواہوں کے ذریعے خریدے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں، معذوروں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں مظفرآباد،کیل، وادی لیپا ، نیلم، جہلم، باغ، راولاکوٹ، بھمبر، میرپور میں راشن تقسیم کیا گیا جب کہ گلگت، اسکردو، جگلوٹ، استور، ہنزہ، نگر، دیامر اور چلاس میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے امریکا میں کرونا کیسز زیادہ ہونے کی وجہ بتا دی

پاک فوج رمضان میں عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے: آرمی چیف کی ہدایت
پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں خضدار، ژوب، سبی، اورماڑہ، آواران، تفتان، دالبندین اور واسک پنجگور میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں پنوعاقل، حیدرآباد، بدین، چھور، نوشیرو فیروز میں امدادی پیکٹس کی تقسیم کی جارہی ہے۔

جب کہ راولپنڈی، جہلم، ملتان، ڈی جی خان، اکاڑہ لیہ، راجن پور، ساہیول، لاہور، رحیم یارخان، میلسی، اٹک، بہاولنگر، ڈیرہ نواب صاحب، فورٹ منرو، بہاولپور، فیصل آباد، وہاڑی ، لودھراں، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، نارووال، چنیوٹ، منڈی بہاوالدین، گجرات اور دیگر علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں رسالپور، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان ، بنوں، نوشہرہ، تربیلا، ایبٹ آباد، باجوڑ، ٹانک، میرانشاہ، خیبر، چراٹ اور مردان میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں وارسک، تھل، میرعلی اور رزمک میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کیا گیا ہے۔

Facebook Comments