منگل 21 مئی 2024

وفاق سے کوروناوائرس کیلئے کوئی پیسہ نہیں ملا، بلاول بھٹو

وفاق سے کوروناوائرس کیلئے کوئی پیسہ نہیں ملا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر وفاقی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں 90 فیصد کام اپنے بل بوتے پر کر رہی ہیں۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے ہمرا پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ‘اس مرض کا خطرہ سب سے زیادہ غریب عوام کو ہے، لیاری میں زیادہ متاثرین ہیں لیکن وفاق کی جانب سے کوئی تعاون نہیں دی جارہی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اب تک صوبائی حکومتیں 90 فیصد کام اپنے زور پر کر رہی ہیں، آج تک وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے، صحت کا نظام بہتر کرنے اور ریلیف آپریشن، معیشت کو سنبھالنے کے لیے ہمارے صوبے کو ایک پیسہ نہیں ملا ہے’۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ‘وفاق نے تمام ذمہ داری صوبوں پر ڈال دی ہے اور خود کیا کام کرنے کو تیار ہے، کیا ذمہ داری نبھانے کو تیار ہے، وفاق خرچ دفاع اور ہمارا قرضوں کی ادائیگی میں جاتا ہے اور اس وقت نہ تو کوئی جنگ لڑنی اور نہ ہی قرضوں پر زور دینی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم سب نے مل کر اس وبا کے خلاف لڑنا ہے، صوبائی حکومتیں اپنے وسائل خرچ کررہی ہیں لیکن وفاق کیا مدد کرنے کو تیار ہے، جب کوئی صوبہ وفاق سے ہسپتال کے بستروں اضافے میں مدد کے لیے بات کرتا ہے تو اس مطلب آپ پر تنقید نہیں ہے بلکہ آپ سے درخواست کررہے ہیں کہ مدد کریں’۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک قومی اور انسانی بحران ہے، اس کا مقابلہ کوئی صوبہ، کوئی یونین کونسل اور کوئی میئر اکیلا نہیں کرسکتا ہے’۔

انہوں نے کہ ‘یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہمارا وزیراعظم اس بحران کے دوران دن میں کوئی اور بیان دیتا ہے اور رات کو کوئی اور بیان دیتا ہے’۔

‘لاک ڈاؤن مسلط کرنے والی ایلیٹ کون ہے’
بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کون سی ایلیٹ ہے جس نے ہم پر لاک ڈاؤن عائد کردیا ہے’۔

ان کہنا تھا کہ ‘اس وقت 9 مئی تک جو لاک ڈاؤن ہے جس کی توسیع ای سی سی کے حالیہ اجلاس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی تجویز پر کیا گیا ہے اور اس کا اعلان بھی وفاقی وزیر نے کیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘تو کیا یہ ایلیٹ ہے جنہوں نے پر لاک ڈاؤن مسلط کیا ہے، ہمارے وزیراعظم کو کون سمجھائے گا کہ آپ کنٹینر پر نہیں ہیں اور ہم مشکل ترین قومی بحران کا سامنا کررہے ہیں’۔

Facebook Comments