پیر 20 مئی 2024

گورنرسندھ سے ملنے والے سرکاری افسر کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گورنرسندھ سے ملنے والے سرکاری افسر کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں گورنرسندھ سے ملنے والے سرکاری افسر کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) مٹیاری غلام رسول کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نیوسعید آباد نے چند روزقبل گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی۔ ڈی ایچ او کے مطابق غلام رسول اور دو نئے کیسز کےبعد ضلع میں مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، ان کے بیٹے اور بیٹی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔

Facebook Comments