پیر 20 مئی 2024

کورونا کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت

کورونا کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت

کورونا کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت

دنیا بھر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق سائنسدان دن رات تحقیقات کر رہے ہیں تاہم بیماری کے علاج کے لیے کوئی مؤثر علاج سامنے نہیں آسکا ہے۔

اب برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت کرلی گئی ہے جس سے بیماری کے علاج میں مدد ملنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نےکورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعوی‘ کردیا

برطانوی میڈیا کے مطابق اس اینٹی باڈیز کو ‘فورٹی سیون ڈی الیون’ کا نام دیا گیا ہے، یہ کورونا وائرس کے بیرونی حصے پر موجود ابھار کی پروٹین کو ہدف بناتی ہے۔

چوہوں پر کیے گئے تجربات کے مطابق یہ اینٹی باڈیز اس کورونا پروٹین سے جڑجاتی ہے اس طرح وائرس کی پروٹین خلیوں سے جڑنے کے قابل نہیں رہتی جس سے کورونا وائرس خلیوں پر حملہ کرنے اور اپنی تعداد بڑھانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔

یورپی ماہرین نے یہ اینٹی باڈیز ایسے چوہوں سے حاصل کی ہیں جن میں جینیٹک انجینئرنگ کے ذریعے انسانی جین داخل کیے گئے تھے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز بنیادی طورپر اس کورونا وائرس کو ہدف بناتی ہے جو 2003 میں پھیلا تھا مگر یہ موجودہ کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کو بھی بے کار کر سکتی ہے۔

Facebook Comments