پیر 20 مئی 2024

کراچی میں کورونا سے متاثرہ پہلا پولیس اہلکار شہید

کراچی میں کورونا سے متاثرہ پہلا پولیس اہلکار شہید

کراچی کا پہلا پولیس اہلکار کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹاؤن میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔

Facebook Comments