جمعہ 10 مئی 2024

بنگلہ دیش کے 2 کرکٹر بھی کرونا وائرس میں مبتلا

بنگلہ دیش کے 2 کرکٹر بھی کرونا وائرس میں مبتلا

بنگلہ ديشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور سابق کھلاڑی نفيس اقبال کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بنگلہ ديشی ميڈيا کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ جمعرات کی رات سے بخار محسوس کررہے تھے جمعہ کو ٹيسٹ کرايا گیا جو مثبت آيا ہے، جس کے باعث مشرفی نے خود کو آئسوليٹ کرليا ہے، ان کی فیملی کے دیگر افراد ٹھيک ہيں۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ ديش کے سابق کرکٹر نفيس اقبال بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہيں۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں

Facebook Comments