جمعہ 03 مئی 2024

ٹک ٹاک کی ایک اور دبنگ اینٹری نیا فیچر لانچ کر دیا

ٹک ٹاک کی ایک اور دبنگ اینٹری نیا فیچر لانچ کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ وہ مختلف برانڈز کی تشہیر کے لیے 'ٹک ٹاک فار بزنس' پلیٹ فارم لانچ کرے گی۔

ٹک ٹاک فار بزنس کے اس پلیٹ فارم پر برانڈز اور مشتہرین کو ٹک ٹاک کمیونٹی سے جُڑنے کا موقع ملے گا اور یہ برانڈز کو اشتہاری مہموں کے لیے مناسب شراکت دار کی تلاش کرنے میں سہولت بھی فراہم کرے گا۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے برانڈز کے اشتہار ٹک ٹاک ایپ کی مین اسکرین پر آئیں گے جب کہ ٹک ٹاک کی نیوز فیڈ پر موجود ویڈیوز پر برانڈز سے متعلق ہیش ٹیگز اور چیلنجز بھی آئیں گے۔

علاوہ ازیں ٹک ٹاک جلد ایک نیا لرننگ سینٹر بھی لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جہاں مارکیٹرز ٹِک ٹاک کی اشتہاری پیشکشوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں گے۔

Facebook Comments