جمعہ 03 مئی 2024

فیس بک کا نفرت پھیلانے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

فیس بک کا نفرت پھیلانے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت فیس بک ان تمام اشتہاروں پر پابندی عائد کرے گا جو کسی خاص نسل، قومیت، ذات پات، صنف، جنسی رجحان یا کسی کی جسمانی حفاظت یا صحت کے لیے خطرہ ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہوں کہ فیس بک ایسی جگہ بنی رہے جہاں لوگ اپنی آواز کو اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں نفرت اور کسی بھی ایسی چیز کے خلاف کھڑا ہوں جو تشدد کو ہوا دیتے ہیں اور ہم اس طرح کے مواد کو ہٹانے کے لیے پُرعزم ہیں چاہے وہ کہیں سے بھی آئے۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہم تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو ان اشتہارات سے (جو ان کی توہین اور انہیں کم تر ظاہر کرتے ہیں) محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں گے۔

Facebook Comments