جمعہ 03 مئی 2024

فئیرنیس سے فئیر نکل گیا کریم رہ گئی

فئیرنیس سے فئیر نکل گیا کریم رہ گئی

اس ضمن میں یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین کا کہنا ہے کہ وہ اس کریم کے نام میں استعمال کیے جانے والے لفظ 'فیئر' کو درست نہیں مانتے اور وہ اسے صحیح کرنا چاہتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق وہ کریم کے نام سے ' فیئر' کا لفظ نکال کر کوئی ایسا لفظ استعمال کریں گے جس سے کسی بھی نسل کے لیے تعصب ظاہر نہ ہو جب کہ پروڈکٹ کا نیا نام ریگولیٹری اپروول کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یونی لیور ایک ایسی کمپنی ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ کر رہی ہے اور اب ہم نے خوبصورتی کے حوالے سے اپنی ارتقاء میں جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 2019 میں کمپنی نے کریم کی پیکیجنگ سے دو رنگ کے چہرے اور شیڈ کارڈ کو ہٹانے کا اقدام کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیئر اینڈ لولی کے نام میں تبدیلی کے علاوہ برانڈ کا اسکن کیئر پورٹ فولیو بھی مثبت خوبصورتی کے نئے وژن کی عکاسی کرے گا۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ نسل پرستی کے خلاف جاری عالمی تحریک ’بلیک لائیوز میٹرز‘ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

Facebook Comments