ھفتہ 27 اپریل 2024

ہنڈی کا کاروبار کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار

ہنڈی کا کاروبار کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار

سعودی عرب میں ریاض پولیس نے  ہنڈی کا کاروبار کرنے والے بنگلہ دیشی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے ہموطنوں سے رقمیں جمع کرکے  بیرون مملکت سمگل کرر ہے تھے

اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ کے اکاؤنٹ پر بیان میں واضح کیا کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ریاض کے الدیرہ محلے میں ایک فلیٹ کرایے پر حاصل کیے ہوئے تھے۔ یہ محلہ ریاض کے جنوب میں واقع ہے جہاں بنگلہ دیش کے علاوہ برصغیر کے دیگر ملکوں کے باشندے کثیر تعداد میں آباد ہیں۔

بنگلہ دیشی فلیٹ کو ہنڈی کے  کاروبار کے ا ڈے کے طورپر استعمال کررہے تھے- ہموطنوں سے خاص فیس کے بدلے رقمیں ان کے گھر پہنچا دیتے تھے-

یہ بھی پڑھیں :

ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی جائے: سعودی عرب

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض پولیس نے مصدقہ معلومات ملنے پر بنگلہ دیشیوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے ہنڈی کا کاروبار کرنے والو ں کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے 2 لاکھ 9 ہزار ریال برآمد کرلیے۔

بیان کے مطابق  سے ملزمان کے ٹھکانے سے ہنڈی کے کاروبار کے رجسٹر بھی ملے جن میں رقمیں بھیجنے والوں کے نام رقم اور بنگلہ دیش میں ان کے اعزہ کے نام و پتے درج تھے۔

کاروبار کرنے والوں کو حراست میں لے  کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

Facebook Comments