منگل 07 مئی 2024

پارک کے باہر رکھے فریزر سے ہوا نقصان

پارک کے باہر رکھے فریزر سے ہوا نقصان

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پارک کے باہر رکھے فریزر سے کرنٹ لگنے کے باعث 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی میں مون مارکیٹ کے قریب 12 سالہ زین کھیلنے کے لیے گھر سے پارک آیا تھا کہ پارک کے گیٹ کے باہر فوڈ اسٹال میں رکھے فریزر سے اس کو کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی جانب سے درخواست ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

عینی شاہدین کےمطابق فریزرپارک کے باہر کھلے آسمان نیچےرکھاگیاتھا اور بارش کے کھڑے پانی کے باعث اس میں کرنٹ آیا ہوا تھا۔

Facebook Comments