منگل 07 مئی 2024

ایف آئی اے والوں کو تفتیش مہنگی پڑ گئی

ایف آئی اے والوں کو تفتیش مہنگی پڑ گئی

حیدرآباد میں جیولرز شاپ پر تفتیش کے لیے آنے والی ایف آئی اے ٹیم کو ڈاکو سمجھ کر ان پر تاجروں نے حملہ کردیا اور پولیس بھی بلوالی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق صدر طیب کمپلیکس میں واقع جیولرز شاپ میں منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم پہنچی جہاں جیولرز شاپ کے مالکان اہلکاروں کو ڈاکو سمجھ بیٹھے اور ان پر اسلحہ تان کر حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کینٹ پولیس نے اسحاق میمن اور عبدالقادر میمن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تاجروں کا مؤقف تھا کہ ایف آئی اے اہلکار تجوری کی تلاشی لینے پر زور دے رہے تھے  جس پر انہیں شک ہوا اور تلخ کلامی کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

Facebook Comments