منگل 07 مئی 2024

مجسمہ توڑنا مہنگا پڑ گیا

مجسمہ توڑنا مہنگا  پڑ گیا

مرادن میں بدھا کا مجسمہ توڑنے پر ٹھیکیدار سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضع مردان کے علاقے جمال باغ میں نالے کی کھدائی کے دوران مزدروں کو بدھا کا مجسمہ ملا تھا جسے بعد میں ہتھوڑے مار کر توڑ دیا گیا تھا۔

بدھا کا مجسمہ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مجسمہ توڑنے کے الزام میں ٹھیکیدارسمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نوادرات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا جب کہ ملزمان سے مجسمے کے ٹکڑے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Facebook Comments