اتوار 19 مئی 2024

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طالبہ کا ٹیچر پر جنسی ہراسگی کا الزام

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طالبہ کا ٹیچر پر جنسی ہراسگی کا الزام

لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طالبہ نے ٹیچر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا ،جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور م یں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ نے اپنے ٹیچر پرجنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا ، طالبہ کا کہنا تھا ٹیچر نے مجھے ویڈیو کال کی کال کے وقت وہ قابل اعتراض حالت میں تھا، استاد اسے پہلے ہی دو مرتبہ فیل کر چکا ہے۔

مبینہ جنسی ہراسگی کے معاملے پر انتظامیہ نے کمیٹی بنا دی ہے ، انتظامیہ نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے، جس میں ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہے۔

انتظامیہ کاکہناہے کہ کوئی بھی طالبہ یا طالب علم کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ثبوت فراہم کرسکتا ہے، طلبا کا نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور میں نجی اسکول نے طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں 4 اساتذہ فارغ کردیا تھا، نجی اسکول کے چار اساتذہ پر طالبات نے جنسی ہراسانی اور غیرمہذب تصاویر بھیجنے کا الزام لگایا تھا، طالبات نے سوشل میڈیا پر چاروں اساتذہ کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں پوسٹس کی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ متعدد بار اسکول انتظامیہ کو شکایت کی مگر ایکشن نہیں لیا گیا، اساتذہ نے غیر مہذب میسجز کیے، کلاس میں غلط طریقے سے چھونا شروع کردیا تھا، تنگ آکر اساتذہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

Facebook Comments