اتوار 19 مئی 2024

پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کر سگے باپ کو قتل کر دیا

پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کر سگے باپ کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے ماں اور اپنے آشنا کے ساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کر دیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں قتل ہونے والے ارشد کے ورثا نے واقعے کو ڈاکوؤں سے مزاحمت کا نتیجہ بتایا۔

پو لیس نے حالات و واقعات مشکوک جان کر جب تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ارشد کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نہیں بلکہ مقتول کی بیٹی سائرہ نے اپنی ماں ساجدہ، آشنا معظم اور اس کے ساتھی کے ساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کروایا۔ 

ملزمہ سائرہ، معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اس کا باپ شادی کے خلاف تھا، ملزمہ سائرہ نے والدہ اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے والد ارشدکو فائرنگ کرکے قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ 

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Facebook Comments