جمعہ 26 اپریل 2024

سعودی عرب، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش، غیر ملکی کو مہنگی پڑ گئی

سعودی عرب، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش، غیر ملکی کو مہنگی پڑ گئی

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی کارکن کو سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش مہنگی پڑ گئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں پولیس نے سوشل میڈیا پر نوٹوں کی گڈیوں کی ویڈیو شیئر کرنے والے غیر ملکی کی نشاندہی کی اور پھر کارروائی کر کے اُسے گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان خالد الغبان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے شخص کا تعلق ایشیا سے ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ویڈیو میں‌ دکھائی جانے والی رقم اُس کی نہیں‌ ہے۔

ملزم نے بتایا کہ یہ رقم اُس کی نہیں بلکہ کفیل کے رشتے دار کی ہے، جسے وہ دینے کے لیے جارہا تھا تو سوچا کہ کیوں نہ ویڈیو بنا کر اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو دکھا کر خود کو امیر ترین ظاہر کروں۔

پولیس نے ملزم کے بعد اُس کے کفیل کو بھی حراست میں لیا اور دونوں کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

Facebook Comments