جمعہ 26 اپریل 2024

گاڑی میں بیٹھے قربانی کرائیں اور گوشت لے جائیں

گاڑی میں بیٹھے قربانی کرائیں اور گوشت لے جائیں

سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے عید الاضحی کے موقع پر منفرد سلاٹر ہاؤس کا انتظام کیا ہے۔ الخبر میں 60 مربع میٹر کے پلاٹ پر اپنی نوعیت کا پہلا ڈرائیو تھرو ڈیلیوری سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا- 

الاخباریہ کے مطابق سلاٹر ہاؤس میں 15 جانورو1ں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کا مقصد عید الاضحی کے موقع پر رش کو کنٹرول کرنا اور صارفین کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ قربانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ 

ڈرائیو تھرو ڈلیوری سلاٹر ہاؤس الخبر میں قائم کیا گیا ہے۔ فوٹو الاخباریہ

 

ڈرائیو تھرو ڈلیوری سلاٹر ہاؤس الخبر کے  مغربی محلے العلیا، العزیزیہ اور الخبر کے شمالی محلے الراکہ میں قائم کیا گیا ہے۔  

اس کا فائدہ یہ ہے کہ صارف گاڑی میں بیٹھے بیٹھے قربانی کا جانور ذبح کراسکتا ہے اور بنا ہوا گوشت گاڑی میں بیٹھے حاصل کرسکتا ہے۔ بیک وقت 8 افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 

مشرقی ریجن کی میونسپلٹی  اپنی کمشنریوں میں 10 ڈرائیو تھرو ڈلیوری سلاٹر ہاؤس قائم کیے ہوئے ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر مزید 16 کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

Facebook Comments