اتوار 19 مئی 2024

اگر آپ کو مستقبل میں بھاری تنخواہ والی نوکری چاہیے تو یہ چیز پڑھیں

اگر آپ کو مستقبل میں بھاری تنخواہ والی نوکری چاہیے تو یہ چیز پڑھیں
علی بابا کے بانی جیک ما

بیجنگ(دھرتی نیوز) چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے مستقبل میں بھاری تنخواہ لینے اور امیر بننے کے لیے نوجوانوں کو سب سے بہترین مشورہ دے دیا ہے۔

جیک ما نے کہا ہے کہ آئندہ 30سال میں کام اور روزگار کے حوالے سے دنیا بہت کچھ تبدیل ہونے جا رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی عام ہو رہی ہے اور یہ انسانی علم کو مات دے دے گی اور اس کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ جو لوگ آج اسی حساب سے سوچ کر چلیں گے وہ مستقبل میں امیر ترین لوگ ہوں گے اور جو اس پہلو کو نظرانداز کریں گے ان کے لیے مستقبل بہت دردناک ہو گا۔

جرمنی : سائیکل پر دو بینک لوٹ کرجانے والا ڈاکو ڈرامائی انداز میں گرفتار

جیک ما نے کہا ہے کہ ”مستقبل ’ڈیٹا‘ اور ڈیٹا اینالسس‘ سے متعلق نوکریوں کا ہے۔ جو لوگ آج اس شعبے کی تعلیم حاصل کریں گے ان کا مستقبل بہت تابناک ہو گا۔ وہ چند گھنٹے کام کریں گے اور بھاری آمدنی کمائیں گے۔ یہ لوگ دنیا کے کامیاب ترین لوگ ہوں گے۔ میں خیال میں یہ دنیا آئندہ دو سے تین دہائیوں میں سراپا ’ڈیٹا‘ بننے جا رہی ہے۔ اس وقت ہم ڈیٹا سے متعلق نوکریوں کی جو ڈیمانڈ دیکھ رہے ہیں یہ صرف شروعات ہے۔ ڈیٹا انسانی زندگی میں سب سے اہم چیز بننے جا رہا ہے۔ مستقبل میں ہر چیز باہم انٹرنیٹ سے منسلک ہو گی اور ڈیٹا کے شعبے میں نوکریاں عام ہوں گی۔“

Facebook Comments