اتوار 19 مئی 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایک اور ٹیم خرید لی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایک اور ٹیم خرید لی
شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ گئی
کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سری لنکا میں کھیلی جانے والی ’لنکا پریمیر لیگ‘ کی ٹیم ’گال گلیڈی ایٹرز‘ خرید لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیر لیگ میں ’گال گلیڈی ایٹرز‘ کی شمولیت کے اعلان کیلئے کراچی میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے باضابطہ طور پر گال گلیڈی ایٹرز کی اونرشپ کا اعلان کیا۔ ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے، سری لنکا کی لیگ میں گال کی ٹیم پاکستان کی ایمبیسڈر ہوگی۔
اس موقع پر لیگ منتظمین کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں کرکٹ کے انعقاد کیلئے حالات کافی بہتر ہیں جبکہ پاکستانی اونر شپ میں ٹیم کی شمولیت کافی خوش آئند ہے۔ عبوری شیڈول کے مطابق لنکا پریمیر لیگ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک سری لنکا کے تین مقامات پر کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے متعدد ٹاپ کرکٹرز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے البتہ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت قومی ٹیم کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔

Facebook Comments