جمعہ 26 اپریل 2024

پلاٹ نام نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

پلاٹ نام نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
فوٹو :فائل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دولت کی ہوس ایک اور حوا کی بیٹی کی جان لے گئی، کوٹ لکھپت میں شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت  میں ایک شخص اپنی بیوی سے پلاٹ نام کرانے اور 25 لاکھ روپے کی رقم دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

خاتون نے انکار کیا تو ظالم شوہر نے اسے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

مقتولہ کی شناخت 25 سالہ نیرس کے نام سے ہوئی ہے جو 3 بچوں کی ماں تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

Facebook Comments